17 جون 2015 - 11:00
ایران کے نائب وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جدہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بعض علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا- حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں ایران کے مواقف واضح اور دو ٹوک انداز میں بیان کئے گئے- انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں ایک بار پھر ایران کے اس موقف کو دہرایا گیا کہ خطے کو جنگ سے دور رکھنے اور سیاسی عمل کو تقویت پہنچانے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ مذاکرات اور موثر باہمی تعاون ہی خطے کی مشکلات کا حل اور پائیدار امن کا ذریعہ ہے- حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے یہ بھی کہا کہ مفید سیاسی عمل اور خطے میں قیام امن سے سب کو فائدہ پہنچے گا- حسین امیر عبداللہیان کے مطابق اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات اور خطے میں قیام امن کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے جدہ ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا اور اس پر عملدرآمد کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲